سینٹرل کنٹریکٹ، پی سی بی کا سعود شکیل کو ترقی دینے کا فیصلہ

Published On 02 October,2023 07:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک اور تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو پروموٹ کرتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹگری سے سی کیٹگری میں ترقی دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے جو یکم جولائی 2023 سے شروع ہوگا، سینٹرل کنٹریکٹ میں آئی سی سی کی آمدنی کا حصہ بھی ہے۔