ورلڈ کپ سے قبل افتتاحی تقریب نہیں ہو گی: بھارتی کرکٹ بورڈ کا اعلان

Published On 02 October,2023 09:51 pm

احمد آباد: (دنیا نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء سے قبل افتتاحی تقریب نہیں ہو گی۔

بی سی سی آئی نے افتتاحی تقریب کے حوالے سے پلان تبدیل کر لیا، افتتاحی تقریب پاک بھارت میچ سے قبل شیڈول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس اڑھائی کروڑ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف

5 اکتوبر کو شیڈول افتتاحی تقریب ٹیکنیکل بنیادوں پر منسوخ کی گئی، بی سی سی آئی نے منسوخ افتتاحی تقریب کے حوالے سے اپنے نمائندگان کو آگاہ کر دیا۔

بی سی سی آئی کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے روز اختتامی تقریب احمد آباد میں شیڈول کے مطابق منعقد کی جائے گی۔