ورلڈ کپ: کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا

Published On 02 October,2023 01:31 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔

ٹم ساؤتھی نے دائیں انگوٹھے کی سرجری کے باعث تاخیر سے سکواڈ کو جوائن کیا ہے، ٹم ساؤتھی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔