ہر صورت میں ورلڈ کپ چاہیے، حریم شاہ کا بابر اعظم کے نام پیغام

Published On 01 October,2023 03:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ہر حال میں ورلڈ کپ جیت کر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں حریم شاہ نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کپتان صاحب! ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے، ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔

قبل ازیں کپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر (ایکس) پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہمیشہ شکرگزاری کریں، اس سے زندگی میں کافی مدد ملتی ہے۔

بابر اعظم کے ٹوئٹ پر جہاں ان کے مداحوں نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہاں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی ٹیم کی اچھی کارکردگی کا مطالبہ کیا۔