عالیہ رشید کو پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کر دیا گیا

Published On 03 October,2023 09:26 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینئر سپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ رشید پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ رشید پچھلے 35 سال سے سپورٹس جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں اور گزشتہ 8 سال سے نجی ٹی وی کے ساتھ بطور کرکٹ اینالسٹ کے طور پر وابستہ ہیں۔