سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Published On 12 October,2023 07:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی۔

سری لنکن انڈر 19 کھلاڑیوں کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، سندھی اجرک بھی پہنائی گئی، سری لنکا انڈر19 ٹیم اپنےدورہ پاکستان میں ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی۔

سیریز کا واحد چار روزہ میچ 15 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک نیشنل بنک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔