فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

Published On 13 October,2023 11:36 am

دبئی: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا جس پر فاسٹ باؤلر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔

نسیم شا ہ کی جانب سے گولڈن ویزہ ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس ملک کا گولڈن ویزہ مل گیا جس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں‘۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے علاوہ شاداب خان، افتخار احمد سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز اور شوبز ستاروں کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل چکا ہے۔