دورہ بنگلا دیش کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

Published On 12 October,2023 12:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے دورے کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ندا ڈار ٹیم کی قیادت کریں گی، 15 رکنی ٹیم کا اعلان قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے کیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلا دیش روانہ ہو گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان محدود اوورز کے 6 میچز کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ کے 3 ون ڈے میچز بھی اس سیریز کا حصہ ہیں۔