پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: قومی ٹیم کل دوپہر چارٹرڈ فلائٹ سے بنگلور روانہ ہوگی

Published On 14 October,2023 09:32 pm

احمد آباد: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے اگلے میچ کیلئے قومی ٹیم کل دوپہر چارٹرڈ فلائٹ سے بنگلور روانہ ہوگی۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کا چوتھا میچ بنگلور میں شیڈول ہے، قومی کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں فاتح قرار پائی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔