لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے جرسی لینے پر بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابراعظم احمد آباد کے سٹیڈیم میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ویرات کوہلی سے ان کے آٹو گراف والی جرسی لے رہے ہیں، جس پر بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
FANBOY MOMENT FOR BABAR AZAM....!!
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 14, 2023
Babar asks for a signed from Virat Kohli and Virat gives it.pic.twitter.com/Caq3GoQoaV
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کو کوہلی سے گراؤنڈ میں نہیں ملنا چاہیے تھا، وہ صورتحال ملنے کیلئے نہیں تھی، بابر کو یہ جرسی کوہلی سے اکیلے میں لینی چاہیے تھی۔
یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ میں گرین شرٹس کیخلاف مسلسل 8 ویں فتح حاصل کی۔