کرکٹ ورلڈ کپ میں آج انگلینڈ اور افغانستان مدمقابل ہوں گے

Published On 15 October,2023 08:29 am

دہلی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے اور ایک میں کامیابی حاصل کی۔

افغانستان نے بھی ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔