اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارِ الحق کاکڑ نے بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دُعا ہے کہ آپ عزم، مہارت اور غیر متزلزل مقابلے کے جذبے کے ساتھ کھیلیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور جیت کیلئے دعاگو ہے۔
Best of luck to our cricket team for today s match against India! May you play with determination, skill, and the unwavering fighting spirit that you re known for. The entire nation is behind you, cheering for you. Let’s bring it home! #PAKvIND
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 14, 2023
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی بھارت کیخلاف اہم میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ’بیسٹ آف لک‘ پاکستان۔ روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستانی ٹیم کی گزشتہ میچز میں پرفارمنس بہترین رہی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، قومی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، قومی کھلاڑی با اعتماد اور جیت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
علاوہ ازیں پاک بھارت میچ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہوتی ہے، بھارت کیخلاف میچ میں پوری قوم کی دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، مجھے امید ہے پاکستان کے بلے باز سنچریاں کریں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے باؤلر بھارت کی وکٹیں اڑائیں گے، پاکستان میچ جیتے گا، ہماری ٹیم پوری کوشش سے میچ کھیلے گی، انشاءاللہ بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند ہوگا۔