ہمارا مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا، کپتان بابر اعظم

Published On 14 October,2023 11:20 pm

احمدآباد: (دنیا نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے بڑے میچ میں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ہمارا مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔

بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اچھا آغاز لینے کے باوجود اچھا کھیل پیش نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے وکٹیں گرنے کے باعث شکست ہوئی، ہم ٹورنامنٹ میں اب تک نئی گیند سے اچھی باؤلنگ نہیں کر رہے۔

کپتان بابر اعظم نے بطور اوپنر میدان میں آنے والے بھارتی کپتان روہت شرما کی بیٹنگ کی تعریف کی اور اسے غیر معمولی قرار دیا۔