لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
انضمام الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، بورڈ سےکال آئی کہ پانچ لوگوں پر مشتمل انکوائری کمیٹی بٹھادی ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے استعفی دیا، پی سی بی سے بھی میں نے کہا تحقیق کریں جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2023
انضمام الحق کا کہنا تھاکہ سایہ کارپوریشن سے زندگی میں میرا کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، جوبھی الزام لگارہا ہے،غلط بات کررہا ہے، میرا 30 سال کا کیریئر ہے، پاکستان کے لیے اچھی کرکٹ کھیلی۔
دوسری جانب پی سی بی نے انضمام الحق کے استعفٰی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر معاملات کا جائزہ لے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات جلد پی سی بی کو بھجوا دے گی۔