لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے انتخاب کے عمل کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے استعفی دیا ہے۔
خیال رہے کہ انضمام الحق نے ایسے وقت میں عہدے سے استعفیٰ دیا ہے جب ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت میں موجود ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستوں کا سامنا ہے، ایونٹ میں گرین شرٹس اپنے 4 مسلسل میچز ہار چکی ہے۔