دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو گا

Published On 23 November,2023 02:55 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کیلئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج سے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے تربیتی کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج سے شروع ہو گا، کھلاڑیوں نے کیمپ کیلئے رپورٹ کر دیا ہے۔

امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ سے مستثنیٰ کر دیا ہے، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر کل کیمپ میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز آئندہ ماہ 14 دسمبر سے ہو گا۔