لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔
شعیب ملک نے اپنے ریجن سیالکوٹ کی ٹیم کو جوائن کر لیا، سابق کپتان سیالکوٹ کی ٹیم کی کپتانی کریں گے، بلے باز پریکٹس میچ میں بھی کھیلیں گے۔
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کیلئے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی دستیابی ظاہر کی تھی۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔
یاد رہے کہ شعیب ملک کا شمار کامیاب آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے ٹی 20 کیریئر کے دوران 124 میچز میں 31.21 کی اوسط اور 125.64 کے سٹرائیک سے 2435 رنز بنائے ہیں۔