لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروائے گئے جواب میں ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا دستبرداری کی وجہ بتایا ہے، شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کے بعد پی سی بی نے حارث رؤف کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری پر حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز نیشنل ٹیم کیلئے غیر مشروط طور پر دستیاب ہوں گے، حارث رؤف نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔