دبئی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر جبکہ عثمان خواجہ کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2023ء کے بہترین کرکٹرز کا اعلان کر دیا، آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جوئے روٹ کو نامزد کیا گیا تھا تاہم آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوریا کمار یادیو مسلسل دوسری بار ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار
کرکٹر آف دی ایئر کا تاج اپنے سر سجانے والے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے گزشتہ سال 24 میچز کھیل کر 59 وکٹیں حاصل کیں اور 422 رنز بھی بنائے جبکہ عثمان خواجہ نے سال 2023ء میں 13 ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز سکور کیے، عثمان خواجہ کی جنوبی افریقا کیخلاف ناقابل شکست 195 اور بھارت کیخلاف 180 رنز کی اننگز بہترین پرفارمنس رہی۔