حیدرآباد: (دنیا نیوز) بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا ، انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 28رنز سے شکست دے دی۔
بھارتی شہر حیدر آباد میں ہونیوالے بھارت انگلینڈ ٹیسٹ کے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے 231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 202 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 39رنز بنا کر نمایاں رہے ، سریکر اور روی چندرن ایشون نے 28، 28 رنز کی اننگز کھیلی، کے ایل راہول نے 22اور اکشر پتیل نے 17 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام ہارٹلی نے 7 وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔