لاہور: (ویب ڈیسک) محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم ڈائریکٹر پر بھی طنز کے نشتر چلائے جا رہے ہیں،ان کے مستقبل کے حوالے سے افواہوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 27, 2024
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ کرکٹ ہی میرا جنون اور زندگی میں سب سے اہم طاقت ہے، سوشل میڈیا پر پیشہ ور افراد کی مدد سے پھیلائی جانے والی خود ساختہ اور غلط خبریں اس میں کوئی کمی نہیں لاسکتیں۔