اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور آج رات انڈونیشیا کے لیے روانہ ہوں گے۔
قائم مقام چیئرمین پی سی بی انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، شاہ خاور کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ سی او او سلمان نصیر گزشتہ روز انڈونیشیا پہنچ گئے تھے، ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ صدر اے سی سی جے شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوگی۔