ایس پی ایل: کراچی غازیز کو شکست، میرپور خاص کی فائنل میں انٹری

Published On 05 February,2024 04:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پریمیئر لیگ میں کراچی غازیز کو شکست دے کر میرپور خاص ٹائیگرز فائنل میں پہنچ گئی جہاں آج اس کا مقابلہ حیدرآباد بہادرز سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق میرپور خاص ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 209 رنز بنائے، 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی ٹیم 172 رنز بنا سکی، دانش عزیز اور عثمان طارق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، صاحبزادہ فرحان 25 اور منیب واصف 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔

میرپور خاص ٹائیگرز نے دوسرے ایلیمینیٹر میں کراچی غازیز کو 37 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم کے کپتان عمر امین اور سہیل خان نے 71،71 رنز کی اننگز کھیلی، قاسم اکرم 33 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹے، کراچی کے جلیل خان اور منیب واصف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔