عماد وسیم نے ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کر لیں

Published On 04 February,2024 11:02 am

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ بنا ڈالی۔

انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ کے دوران سابق آل راؤنڈر نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائدگی کرتے ہوئے دبئی کیپی ٹلرز کے ڈیوڈ وارنر اور سکندر رضا کی وکٹیں لے کر 300 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

عماد وسیم سابق کپتان شاہد آفریدی کے بعد ٹی20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

اس میچ میں انہوں نے نہ صرف دو وکٹیں لیں بلکہ 10 رنز بھی بنائے، ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔