آئی ایل ٹی 20 لیگ: اعظم خان کی شاندار بیٹنگ، تیز ترین ففٹی بنا ڈالی

Published On 04 February,2024 10:48 am

لاہو: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے باز اعظم خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ایونٹ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے گلف جائنٹس کے خلاف اعظم خان نے 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے کیرون پولارڈ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کیرون پولارڈ نے 19 گیندوں پر نصف سنچری سکور کر کے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا تھا۔

161 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اعظم خان نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں کامیابی دلوائی۔

شاندار بیٹنگ کرنے پر اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔