پاک کیویز سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے شروع ہونے کا امکان

Published On 23 February,2024 11:15 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے، پانچ میچز کی سیریز 13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے، دونوں بورڈز نے شیڈول پر بات چیت کا آغاز کر دیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ٹی 20 میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم بھی اپریل ہی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی، کراچی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے۔