شاداب اور شان مسعود میں گرما گرمی، سخت جملوں کا تبادلہ

Published On 08 March,2024 08:46 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران شاداب خان اور شان مسعود میں گرما گرمی ہو گئی جس میں سخت جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہو گیا، دونوں کے درمیان گرما گرمی آغا سلمان کیخلاف کیچ کا ریویو لینے کے معاملے پر ہوئی۔

شاداب خان کا خیال تھا کہ شان مسعود نے ریویو کے لیے مقررہ وقت سے تجاوز کیا ہے جس کے جواب میں شان مسعود نے شاداب کو کہا کہ وہ ان کے اور امپائر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت سے گریز کریں۔

شاداب کے اعتراض کے باوجود شان مسعود نے ریویو لیا جس میں معلوم ہوا کہ گیند بلے پر نہیں لگی بلکہ صرف آغا سلمان کے پیڈ سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں آغا سلمان آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ 

Advertisement