بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Published On 01 June,2024 07:51 pm

نئی دہلی :(ویب ڈیسک ) بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

دنیش کارتک نے بھارت کی جانب سے آخری میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں کھیلا تھا، دنیش کارتک نے بھارت کی جانب سے 26 ٹیسٹ،94 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

واضح رہے دنیش کارتک نے مقامی سطح پر اپنے کیریئر کا آخری آئی پی ایل 2024 کا الیمنیٹر میچ رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے کھیلا اس میچ میں راجستھان نے آر سی بی کو چار وکٹوں سے شکست دی، اس کے ساتھ ہی دنیش نے کرکٹ کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا، میچ کے بعد بنگلور کے کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر بلے باز کو گارڈ آف آنر دیا۔