بھارت: لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول آنا شروع، مودی کی برتری

Published On 01 June,2024 07:08 pm

نیو دہلی :(ویب ڈیسک )بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول آنا شروع ہوگئے۔

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں ایگزٹ پول کے مطابق 543 میں سے 109 نشستوں کے غیرحتمی نتائج میں حکمراں اتحاد آگے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی جماعت بی جے پی اتحاد کو 75 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کانگریس کے اتحاد انڈیا کو 34 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

 

دو ایگزٹ پول سروے نے نریندر مودی کی پارٹی کی جیت کی پیشگوئی کردی

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی قیادت میں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو 543 میں سے 350 سیٹیں ملنے کی توقع ہے، اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 120 سیٹوں پر کامیابی ملنے کی توقع ہے، سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار ہیں۔