ووٹ کا جمہوری حق استعمال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں: بھارتی وزیراعظم

Published On 01 June,2024 10:42 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جنہوں نے ووٹ کا جمہوری حق استعمال کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ ہماری جمہوریت کی بنیاد ہی لوگوں کی اس جمہوری پراسس میں شرکت ہے، انتخابات میں جوانوں اور خواتین کی بھرپور شرکت حوصلہ افزا عمل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں ایگزٹ پول کے مطابق 543 میں سے 109 نشستوں کے غیرحتمی نتائج میں حکمران اتحاد آگے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی جماعت بی جے پی اتحاد کو 75 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کانگریس کے اتحاد کو 34 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔