نئی دہلی:(ویب ڈیسک ) بھارت میں گرمی کی شدید لہر برقرار ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہیٹ سٹروک سے 25 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیٹ سٹروک سے ہلاکتیں ریاست بہار، اتر پردیش اور اوڑیسہ میں ہوئیں، دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص گرمی کے باعث 107 سے بخار تجاوز کرنے کے باعث انتقال کرگیا۔
بھارت میں عام انتخابات کا آخری مرحلہ بھی جاری ہے ، بہار کے علاقے بھوج پور میں ہیٹ سٹروک سے پانچ الیکشن کمیشن اہلکار بھی انتقال کرگئے جبکہ مجموعی طور پر 25 اہلکاروں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔
ریاست جھارکنڈ میں 1300 افراد کو ہیٹ سٹروک کے باعث ہسپتال لایاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت : لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری
رواں ہفتے نئی دہلی میں ریکارڈ 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید جاری رہنے کا امکان ہے ، بھارتی حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے، سایہ دار جگہوں ہر رہنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔