کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کیساتھ ساتھ گرمی کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دروان موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ دو جون سے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔
دوسری جانب اندرون سندھ میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، گزشتہ روز دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہرین نے ہیٹ ویو کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایت کر دی۔