ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: آسٹریلیا نے بھارت کو 23 رنز سے ہرادیا

Published On 09 July,2024 08:28 am

نارتھ ہیمپٹن: (دنیا نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو 23 رنز سے ہرادیا۔

نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے ڈینئیل کرسچن 69 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شان مارش نے 41 رنز بنائے، بھارت کے کلکرنی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہدف کے تعاقب میں انڈیا چیمپئنز کی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 176رنز بناسکی، یوسف پٹھان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔