دوسرا ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دیدی

Published On 18 September,2024 06:56 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پاک جنوبی افریقا ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دیدی۔

ملتان میں ہونیوالی ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کی کپتان لورا وولوارڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے ،پاکستان ویمنز کی جانب سے منیبہ علی 45 اور فاطمہ ثناء37رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ندا ڈار نے 29 اور سدرہ امین نے 28رنز بنائے۔

182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔

واضح رہے کہ 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 20 ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا، پہلے ٹی 20 میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔