ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا ترانہ ریلیز

Published On 24 September,2024 09:01 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ایونٹ کا آفیشل گانا منظرعام پر آگیا جس کے بول "واٹ ایور اٹ ٹیکس" رکھے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نغمے کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا ہے، اس گانے کی تیاری میں آل گرل پاپ گروپ وش، موسیقار میکی میک کلیری، کمپوزر پراتھ پاریکھ کا تعاون رہا ہے۔

اس کی تیاری میوزک ہاؤس نے کی ہے، ایک منٹ 40 سیکنڈ کی ویڈیو میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے کئی تاریخی لمحات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔