راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، مجموعی تعداد 672 ہو گئی

Published On 22 September,2024 04:37 pm

راولپنڈی(دنیا نیوز) جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے گا، ہسپتال مریضوں سے بھرنے لگے۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 73 کیسز سامنے آئے جبکہ جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 672 ہو گئی۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 119 ڈینگی مریض زیرعلاج ہیں، ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2 ہزار 929 ایف آئی آر درج کی گئیں، ایک ہزار 113 عمارتوں کو سیل کیا گیا، دو ہزار 279 چالان کاٹے گئے 1 کروڑ، 51لاکھ53 ہزار جرمانے عائد کئے گئے۔

واضح رہے رواں سال چار افراد ڈینگی سے جان کی بازی ہار گئے۔