پنجاب: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 86 کیسز رپورٹ

Published On 22 September,2024 08:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں ڈینگی کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتے میں 377 جبکہ رواں سال اب تک ایک ہزار 44 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 74، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی سے 2،2 جبکہ لاہور، قصور، چکوال اور ساہیوال سے ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔