کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے 16 سالہ نوجوان خان محمد کو گزشتہ شب کان اور منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کئے جانے والے خان محمد کے ٹیسٹ کئے گئے، ٹیسٹ رپورٹ میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، رپورٹ مثبت آنے پر انہیں مزید علاج معالجے کی غرض سے ہسپتال میں ہی رکھا گیا جہاں متاثرہ مریض جانبر نہ ہوسکا اور آج صبح ہسپتال میں انتقال کر گیا۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں رواں سال رپورٹ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 9 افراد اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔