کمنز سمیت 5 آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کیخلاف آخری ون ڈے سے باہر

Published On 06 November,2024 11:30 am

ایڈیلیڈ: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز سمیت میچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبوشین اور سٹیو سمتھ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پانچوں آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کیخلاف آخری ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے۔

تیسرے ون ڈے کیلئے زیوئیر بارلیٹ، سپینسر جانسن اور جوش فلپس کو آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا، جبکہ جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہیں۔

جوش انگلس تیسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قیادت کریں گے، جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی 20 کپتان ہوں گے۔