پاک جنوبی افریقہ تیسرا ٹی 20: میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار

Published On 14 December,2024 09:06 pm

جوہانسبرگ:(دنیا نیوز ) پاک جنوبی افریقہ تیسرا ٹی 20 میچ میں گراؤنڈ کے اردگرد بجلی چمکنے کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا جبکہ پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان خان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان،صائم ایوب ،بابر اعظم اور طیب طاہر، محمد عرفان خان، عباس آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔