کوالالمپور: (دنیا نیوز) ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بائیو ماس کرکٹ اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
خیال رہے کہ ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ 15 سے 22 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔