لاہور:(دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاملات طے پا گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر تمام پیچیدگیاں ختم ہو گئیں،آئی سی سی کی جانب سے باقاعدہ اعلان اتوار یا سوموار کو کیے جانے کا امکان ہے ۔
خیال رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے پیش کردہ فیوژن فارمولے کے تحت ہوگی۔