سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کا نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Published On 10 January,2025 11:17 pm

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تمیم اقبال نے کہا کہ طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوں، کسی کی توجہ کا مرکز نہیں بننا چاہتا جس وجہ سے ٹیم اپنی توجہ کھو دے۔

تمیم اقبال نے بنگلا دیش کی جانب سے 70ٹیسٹ 243ون ڈے اور 78ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تمیم اقبال نے 2023 میں بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔