بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

Published On 13 January,2025 01:38 am

نیودہلی: (دنیا نیوز) بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، بمراہ سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کے نام جمع کرانے کے وقت میں مہلت مانگ لی۔

سلیکٹرز جسپریت بمراہ کی فٹنس رپورٹس کی روشنی میں ٹورنامنٹ کے قریب جا کر سکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔