ملتان: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
تمام 15 رکنی سکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
،واضح رہے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔