گال: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
گال میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 75 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا ، آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین نے 26 اور عثمان خواجہ نے 27 رنز بنائے۔
سری لنکا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 257اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنائے ، آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 414 رنز بنائے ، ایلکس کیری میچ آف دی میچ جبکہ سٹیون سمتھ مین آن دی سیریز قرار پائے۔