لاہور: (دنیا نیوز) سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شرکت مشکوک ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق انجری کا شکار ہونیوالے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں رسک نہیں لینا چاہتی، اس لیے ساؤتھ افریقہ کیخلاف ہونے والے میچ میں حارث رؤف کو آرام دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔