پہلا ون ڈے: سری لنکا نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دیدی

Published On 12 February,2025 05:16 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) دو ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دیدی۔

215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 34 ویں اوور میں 165 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے الیکس کیری 41اور ایرون ہارڈی32، شان ایبٹ اور ایڈم زیمپا نے 20 ،20 رنز بنائے

قبل ازیں کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 214 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کپتان چارتھ اسالنکا 127 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔