چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب: محسن نقوی نے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنادی

Published On 12 February,2025 08:57 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنا دی۔

نیا ناظم آباد سپورٹس جیم خانہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے کراچی میں بڑا پلان تیار کیا ہوا ہے۔

19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر شایان شان اقدامات کیے جائیں گے جس سے شائقین، حاضرین اور ناظرین پوری طرح سے لطف اندوز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی جمخانہ گراؤنڈ کو بھی ستعمال میں لائیں گے، ہم نے یہاں پر کھیلوں کی سرگرمیاں کرانی ہے، ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے باقاعدہ منصوبہ تیار کیاجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مضبوط انداز میں سامنے آئے گی، ٹیم کے تمام کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں،امید ہے کہ کامیابیاں قدم چومیں گی، ٹیم محنت کرتی نظر آئے گا، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔