لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا کہ دو دن پریکٹس کی ہے، ذاتی طور پر مطمئن ہوں باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہو گا، ہمارے پاس صرف ایک سپنر نہیں ہے، ہم خوشدل کو بھی استعمال کرتے ہیں، جس کا دن اچھا ہوگا وہ پرفارم کرے گا۔
حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی کے ساتھ جو بات ہوئی وہ تفریح میں ہوئی، کوہلی سے اچھی دوستی ہے اس سے اسی طرح بات کرتے ہیں۔